مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

ہنزہ (آئی این پی )ہنزہ میں سمائر نگر کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں غیر ملکی سیاحوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، سیاحوں کا تعلق فرانس سے ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمائر نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں13غیر ملکی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے اورپل گرنیکی وجہ سے متبادل روڈ استعمال کیا جا رہاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close