پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع سمیت بیشتر علاقوں میں عیدالفطر پورے تزک و احتشام سے منائی گئی ، صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے بھر کے ٹی ایم ایز، لوکل ایریا اتھارٹیوں اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیوں نے شہریوں کو صحت و صفائی اور آبنوشی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پوری تندہی سے کام کیا اور تمام میونسپل و آبنوشی عملہ عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے دن بھر شہریوں کی خدمت کیلئے مصروف عمل رہا جبکہ اگلے تین ایام میں بھی مشنری جذبے سے اپنی خدمات سرانجام دے گا
درایں اثناء وزیر بلدیات و دیہی ترقی فیصل امین گنڈاپور نے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ دیگر کئی اضلاع کے ٹی ایم ایز کا اچانک دورہ کیا اور وہاں بازاروں اور گلی کوچوں میں صحت و صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے یقین دلایا کہ میونسپل اداروں کی خدمات کا معیار وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں