دوستوں نے 4 بچوں کے باپ کو اغواء کرکے نہر میں دھکا دیکر مارڈالا

فیصل آباد (آئی این پی)معمولی جھگڑے پر دوستوں نے 4بچوں کے باپ کو اغواء کرکے نہر میں دھکا دیکر مارڈالا‘پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی‘بتایاگیا ہے کہ26اور27اپریل کی شب ملزمان چاند‘اویس منڈی بچیانہ کے چک 656/7کے رہائشی عابد علی ولد فقیر محمد کو گھر سے بلوا کر ساتھ لے گئے‘

بعدازاں چاند اور اویس واپس آگئے لیکن عابد علی نہ آیا نہ ملنے پر عابد علی کو تلاش کیاگیا جس کی نعش نہر سے ملی‘لنڈیانوالہ پولیس نے مقتول کے بیٹے کے بیان کی روشنی میں ملزمان کے خلاف اغواء کرکے قتل کرنے پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close