وفاقی پولیس کا بروقت ایکشن، لڑکی سے موبائل فون، پرس چھیننے کی واردات، تین افراد گرفتار، موبائل فون، پرس، اسلحہ اور نقدی برآمد

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی پولیس کاسنیچنگ کی واردات کی کال پر بروقت ریسپانس،تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس میں لڑکی سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہونے کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو فوری گرفتارکرلیا،چھینا گیا موبائل فون، پرس، اسلحہ اور نقدی 7000 روپے بھی برآمدکرلئے گئے،ایس ایچ او نے چھینی گئی اشیا ء لڑکی کے حوالے کردیں جنہوں نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو سیف سٹی کال ملی کہ جی سکس مدینہ مارکیٹ سے موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان ایک عورت سے پرس اور موبائل فون چھین کر بھاگے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ عاصم علی زیدی نے جوانوں کے ہمراہ بروقت ریسپانس کیا اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کردی۔ چیکنگ کے دوران پولیس میں موٹرسائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے حکمت عملی سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے نام آفاق خان اور محمد عدیل معلوم ہوئے جن کے قبضے سے ایک پسٹل اور چھینا گیا موبائل فون، پرس اور نقدی 7000 روپے برآمد ہوئی۔ جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔ گرفتار دونوں ملزمان کو تھانہ منتقل کیا گیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے چھاپہ مار کر تیسرے ملزم سلطان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایس او تھانہ آبپارہ نے چھینا گیا پرس، نقدی اور موبائل فون متاثرہ خاتون اور اس کے بھائی کے حوالے کردیا جنہوں نے فورء ریسپانس پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف علاقوں میں سنیچنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا اور مزید تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔جبکہ ایس ایچ او عاصم زیدی نے چوروں کو لاک اپ میں بند کردیا، اور بعدازاں متاثرہ لڑکی کو بلو اکر چھینا گیا موبائل اور پرس اس کے حوالے کیا،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس پارٹی کے بروقت ریسپانس پر شاباش دی اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔ اسلام آباد پولیس نے عید کی آمد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close