2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق،2اشدیدزخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر پولیس لائن کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آمنے سامنے سے بری طرح سے ٹکرا گئے جس کے باعث دو نوں موٹر سائیکل بالکل تباہ ہو گئے جس کے باعث حادثہ میں ایک شاہد علی جاں بحق ہو گیا

جبکہ دو افراد علی عباس اوت ناصر علی زخمی ہو گئے راطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاامدادی ٹیم نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہو نے والے کی باڈی ورثا کے سپرد کر دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close