مہنگائی عروج پر، لیموں 1000 روپے کلو، ٹماٹر 200 روپے کلو، پیاز 100 روپے کلو فروخت ہونے لگا

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ لیموں ایک ہزار کلومیں، ٹماٹر دوسوروپے کلو میں پیاز ایک سوروپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ عید کے موقع پر دوکانداروں، قصابوں نے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے۔ پرائس مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ شہر سے غائب، شہری مہنگائی کے ہاتھوں تختہ مشق بننے پر مجبور۔

جبکہ دوسری جانب سبزیوں پھلوں اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close