تیز دھار آ لے سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد کی بے دردی سےجان لے لی گئی

کوئٹہ (آئی این پی) بلو چستان کے علا قے کچلاک میں تیز دھار آ لے سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہے۔ تحصیلدار جنید با روزئی کے مطابق ماں اور بچوں کی قتل کا لرزہ خیز قتل کا واقعہ کچلاک کے علاقے کلی پو ٹی ناصران میں پیش آ یا جہاں ایک گھر کے اندر مو جو د خاتون گل سکینہ زوجہ حکمت اللہ، اوراس کے 4 بچوں 13سالہ سلمان،11سالہ صائمہ،9سالہ عنایت اللہ اور7سالہ شاہدہ کوتیز دھا ر آ لے اور گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ماں اور تین بچوں کے گلے تیزدھار آلے سے کاٹے گئے جبکہ ایک بچے کاگلہ دبایا گیا ہیمقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بو لان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں پو لیس کے مطابق قتل کیے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔پولیس نے ماں اور بچوں کو قتل کر نے کے شبے میں مقتولین کے گھر کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ قتل کئے جا نے والے بچوں کے والد نے دو شادیاں کررکھیں تھی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close