بلوچستان نیشنل پارٹی، جمیعت علما اسلام اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ بلدیاتی الیکشن لڑنے پر اتفاق

قلات(آئی این پی)قلات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے اہم بیٹھک، عوامی اور علاقائی مفادات کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ بلدیاتی الیکشن لڑنے پر اتفاق، تینوں جماعتوں کے مرکزی و ضلعی رہنماوں کی باہمی مشاورت سے با اختیار پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ و علاقے کی مفادات کی خاطر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر سیاسی جماعتوں و آزاد امیدواران سے بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق، مشترکہ پریس کانفرنس،

تفصیلات کیمطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی وزیر پرنس آغا موسی جان احمد زئی بلوچ کی جانب سے بلوچستان پارک قلات میں پرنس موسی جان بلوچ کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی، جمیعت علما اسلام اور نیشل پارٹی کے رہنماوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر ر میر کبیر جان محمد شہی، جمیعت کے مرکزی رہنما سردارزادہ میر سعید جان لانگو، سابق چیئرمین آغا فضل الرحمان شاہ، حاجی یعقوب لانگو، ٹکری شفقت اللہ لانگو، آغا حفظ الرحمان شاہ، میرسہراب خان مینگل، میر قادر بخش مینگل، آغا قلندر خان احمد زئی، حافظ محمد قاسم لہڑی، کامریڈ ستار بلوچ، اقبال محمد حسنی، مفتی ابوبکر لانگو، میر صدیق لانگو، حاجی عبدالفتاح عالیزئی، کامریڈ خیر جان بلوچ، میر سرفراز لانگو، قدرت اللہ لانگو، آغا عتیق الرحمان شاہ، حافظ عبدالقدوس عباسی، میر عبداللہ لانگو، عزیز لہڑی، میر احمد لہڑی، اللہ بخش رودینی، فضل محمد شہی، حاجی رفیق شاہوانی سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو اور دیگر امور زیر بحث آئے میٹنگ کے بعد مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع قلات میں تینوں پارٹیوں کا آپس میں متفقہ الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوا ہے ہم جمہوری پارٹیاں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی چاہتے ہیں تاکہ متوسط طبقہ مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ قلات ریاست و پایہ تخت رہا ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ قلات کو ہر حوالے سے پسماندہ رکھا گیا ہے

یہاں غربت، بیروزگاری، بدحالی، علاقے کی پسماندگی، پانی، بجلی، مواصلاتی نظام، تعلیم و صحت کا فقدان جبکہ ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنے کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہیکہ ضلع قلات کو بہترین ضلع بنانے اور سہولیات سے آراستہ کرنے اور قلات و منگچر کو مشکلات سے نکالنے کیلئے یہ تینوں جماعتوں کے قائدین و زمہ داران نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم ملکر بلدیاتی الیکشن لڑیں گے تاکہ حقیقی جمہوری پارٹیاں جیت کر مشکلات سے علاقے کو نکالیں تینوں جماعتوں کا فیصلہ ہوا ہیکہ ہمارے ضلع کے تمام یوسیز، قلات میونسپل کمیٹی، منگچر میونسپل کمیٹی و تمام وارڈز پر الیکشن لڑینگے اس حوالے سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ و رابطے و جائزے کیلئے پندرہ رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل دیدی ہے جسمیں ہر پارٹی سے پانچ پانچ ممبران شامل ہیں جو بیٹھ کر دو روز میں جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کریگی جس وارڈ و یوسی میں تینوں جماعتوں میں سے جس پارٹی کا امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہوگی وہاں سے اس کے حق میں اپنے دیگر امیدوار دستبردار کرکے مکمل اور بھرپور طریقے سے اسے مشترکہ امیدوار تصور کرکے سپورٹ کرینگے تاکہ وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جبکہ قلات میں عوام و علاقے کی مفادات کی خاطر با اختیار کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران سے رابطے کرسکے گی اور اس حوالے سے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ہم چاہتے ہیکہ ضلع میں پر امن اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہو اور حقیقی جمہوری قوتیں میدان میں آکر بہترین عوامی نمائندگی کرسکیں اور قلات و منگچر کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔ آخر میں شرکا نے پرنس آغا موسی جان بلوچ کی جانب سے پر تکلف افطار ڈنر کے اہتمام پر انکا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close