ہاتھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش، لمبائی 41 فٹ، چوڑائی 53 انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے

فیصل آباد (آئی این پی)ہاتھ سے لکھے ہوئے دنیا کے سب سے طویل قرآن مجید کی نمائش فیصل آباد آرٹس کونسل میں کی گئی۔قرآن مجید اردو ترجمہ کے ساتھ لکھا گیا ہے جس کی لمبائی 41 فٹ،چوڑائی 53۔ انچ اور 31 صفحات پر مشتمل ہے اسے فیصل آباد کے معروف خطاط پیر امتیاز حیدر نورانی نے تحریر کیا ہے۔قرآن مجید کی نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنرکوارڈینیشن طارق محمود نے کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسدحیات نول اور دیگر نے بھی قرآن پاک کی زیارت کی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فیصل آباد آرٹس کونسل کی طرف سے نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے امتیاز حیدر کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہااور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے طویل قرآن مجید تحریر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پیرامتیاز حیدر نے قرآن پاک کی زیارت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں