کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ تفتیش کاروں نے مختلف کارروائیوں میں اہم دستاویزات برآمد کی ہیں جس میں خود کش بمبار خاتون کی اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر ملی ہیں۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کارروائی میں خاتون کے شوہر کا قومی شناختی کارڈ بھی ملاہے جب کہ رات گئے کارروائی میں غیرملکی سمیں بھی برآمد کی گئیں۔
واضح رہے کہ 16اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا جس میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں