پولیس اہلکاروں کے لیے اچھی خبر،97 ہیڈ کانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کراچی (آئی این پی)اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانیوالوں کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع اور کراچی سے ہے۔ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی جامعہ سفارشات کی روشنی میں موٹر ٹرانسپورٹ پولیس سندھ کے تحت سندھ کے دیگر اضلاع اور کراچی میں فرائض پر مامور 97 ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایم ٹی گارڈن ساؤتھ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ممبران ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی زعیم اقبال شیخ،اے آئی جی ایم ٹی علی شیر جاکھرانی اور اے آئی جی ٹیلی محمدعلی کے علاوہ دیگر آفس اسٹاف بھی موجود تھا۔ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ایم ٹی اور اے آئی جی ٹیلی نے اپنے اپنے خطاب میں محکمانہ ترقی پانیوالوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانیوالے تمام پولیس افسران اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ جیسی اہم ذمہ داریوں میں علاقہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کو نا صرف یقینی بنائیں گے بلکہ محکمہ پولیس کی نیک نامی اور اچھی شہرت میں مزید اضافہ کی کاوشیں بھی کرینگے۔بعد اذاں تقریب میں شریک تمام پولیس افسران و ملازمان کو افطار ڈنر دیا گیا جسکے تمام تر انتطامات موٹر ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے کیئے گئے۔

اس موقع پر ترقی پانیوالے تمام پولیس ملازمین کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے ڈی پی سی میں شامل سینئر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے فرائض منصبی کو انتہائی لگن اور جانفشانی سے ادا کرنیکے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں