عید کی چھٹیاں، 24 گھنٹے اے ٹی ایم اور موبائل بینکاری کی سہولتوں کا اعلان کر دیا

کراچی (آئی این پی)یہ واضح کیا جاتا ہے کہ بی پی آر ڈی سرکلر لیٹر نمبر 11 بتاریخ 13 اپریل 2022ء میں درج بینک دولت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔عیدالفطر کے موقعے پر 2 سے 5 مئی 2022ء تک حکومت پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیش نظر عوام الناس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی بینکاری ٹرانزیکشنز 30 اپریل 2022ء کو انجام دے لیں۔

مزید برآں بینکوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ چوبیس گھنٹے متبادل ڈلیوری چینلز جیسے اے ٹی ایم موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close