عمران خان کو چھ ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے، وزیر قانون نے وجہ بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے۔ عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے،

عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہوسکتے ہیں، جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close