نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے یوم تاسیس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتے میں کال دوں گا، سب نے اسلام آباد آنا ہے، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا اسلام آباد میں ہی رہیں گے، کارکنوں اور ووٹرز کو پارٹی کی 26ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں،

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد نظریہ پاکستان کے تحت نیا پاکستان بنانا تھا، تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اصول ہیں، پہلا خوددار پاکستان، کسی کی غلامی نہیں کرنی، دوسرا فلاحی ریاست جہاں کمزور طبقے کی مدد کی جائے، یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور این آر او لے کر بیٹھ جائے اور غریب کو سزا ملے، چاہتے ہیں قانون سب کے لیے برابر ہو۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close