عید الفطر، ریلوے کا کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، اوقات کیا ہوں گے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے، ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی،عید اسپیشل کی پہلی ٹرین 29اپریل کو کراچی سے پشاور کے لیے دن ڈھائی بجے کراچی سٹی سے روانہ ہو گی، کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین 14کوچز پر مشتمل ہوگی اور تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی،

کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی،دوسری عید اسپیشل ٹرین30اپریل کو کراچی سے لاہور کے لیے شام 7بج کر 45منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی،کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 2اے سی بزنس ،2اے سی اسٹینڈرڈ اور 10اکانومی کلاس کی کوچز شامل ہوں گی،کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین میں 986مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close