اسد عمر نے حمزہ شریف کو وزیر اعلیٰ بنانے والوں کی نشاندہی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں منحرف اراکین کی وجہ سے حمزہ شہباز وزیر اعلی بنے ہیں، لوگوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں وفاداریاں تبدیل کیں، ان کے خلاف ریفرنس جا چکے ہیں لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پیر کو پنے جاری کردہ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ یہاں تو رات کو عدالتیں کھل جاتی ہیں لیکن یہ فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں منحرف اراکین کی وجہ سے حمزہ شہباز وزیر اعلی بنے ہیں،

ان کے خلاف 63اے کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے۔عوام نے تو فیصلہ کر لیا ہے اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، اسمبلی کے فلور پر شاہ محمود قریشی کھڑے ہوئے اور کہا کہ استعفے دے چکے ہیں، اب کسی کو الگ الگ جانے کی ضرورت نہیں۔اسد عمر نے کہا کہ احتجاج الیکشن کمیشن کے باہر بارہ بجے ہو گا، ہم پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے، (آج) عمران خان پشاور، بدھ کو لاہور ہوں گے اور سارے شہروں میں جائیں گے،سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اداروں کو ماتحت بنا کر کام نہیں کیے، جب کسی ادارے نے غلط کام کیے تو ہم نے آواز اٹھائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں