سکھر(آئی این پی)وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے باہر کردیا،سکھر ایئرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادی پارٹیوں کو کہا تھا کہ استعفے نہ دو، آپ دیکھیں متحدہ اپوزیشن نے عمران خان کو اقتدار سے باہر کردیا، اب وہ باہر بیٹھ کر رو رہا ہے چیخیں مار رہا ہے، عمران اب کہہ رہا ہے کہ یہ باہر کی حکومت آگئی ہے، یہ باہر کی حکومت نہیں عوامی حکومت ہے ہم عوام نمائندے ہیں،
سابقہ حکومت کے پاس اپوزیشن گئی کہ آ ئوچارٹر آف معیشت کریں، ویسے حکومت اپوزیشن کے پاس جاتی ہے کہ آ ئومل کر کام کریں۔ لیکن عمران حکومت کے پاس ہم گئے کہ ملک سے غربت ختم کریں، اکنامی بہتر کریں، بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ تھی، ڈالر، پیٹرول مہنگا تھا تب ہم گئے، ہم عوانی نمائندے ہیں اس لیے عوامی مسائل کے حل کے لیے وہاں گئے،سید خورشید شاہ نے کہا کہ لیکن سابقہ حکمرانوں کو تو اپوزیشن کی بات سننی ہی نہیں تھی، ہم نے جب ملک و قوم کے خاطر سابقہ حکومت سے رابطہ کیا تو کہا کہ این آر او مانگ رہے ہیں، کبھی کہا گیا کہ نیب میں رعایت مانگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران ملک کو تباہ کرنا چاہتے تھے، میں عوام سے کہہ رہا ہوں کہ سنبھلیں سابق حکمران اب بھی ملک کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اپوزیشن کو حکومت کی ضرورت نہیں تھی، مگر یہ سوچا کہ اگر یہ ایک سال اور رہا تو ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس لیے ہم ملک کو بچانے کے لیے اس اقتدار تک آئے، نااہل عمران خان نے جھوٹ کے ریکارڈ بنائے، پاکستان کی تاریخ میں عدم اعتماد بھی عمران خان کے خلاف کامیاب ہوئی، عمران خان کو ہم نے نہیں اس ملک کے عوام نے نکالا ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کے لیے ہم نے اقتدار کا وزن اٹھایا ہے، عمران خان کو اقتدار سے ایسے نکالا ہے جیسے بچپن میں بچے کو پہلے دن کھینچ کر اسکول جانے کے لیے نکالتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جو آئین اور قانون کی بات کرتے تھے انہوں نے آئین توڑا، آئین توڑا اور آئین سے ٹکرا کیا اب رو رہے ہیں، ہم عوامی سیاست کرتے ہیں، عوام ہمیں گریبان سے بھی پکڑے ہمیں غصہ نہیں آتا۔وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں عوام ہی منتخب کرتے ہیں وہ ہم سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں