وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری، شریف خاندان اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان وفد میں شامل

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق وزیراعظم 28سے 30اپریل تک دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن ، مولانا اسعد محمود ، شگفتہ جمانی، سردار اختر مینگل اور سردار خالد مگسی ،خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی ، شاہ زین بگٹی اور اسلم بوٹانی ، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، عبد المالک بلوچ اور شاہ اویس نوارنی ، سابق معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے ،

دورہ سعودی عرب شریف خاندان کے 16 افراد بھی شامل ہیں ، شریف خاندان سے حمزہ شہباز ، ان کی اہلیہ اور بیٹی سماویہ حمزہ شریف بھی سعودی عرب جائیں گی ،مریم نواز، کیپٹن صفدر ، صبیحہ عباس شریف بھی سعودی عرب جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں