لاہور(آئی این پی) وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہے ہیں، عمران خان نے خلیجی ممالک کو بھی ناراض کردیا جبکہ خلیجی ممالک کا ہمیں ہمیشہ تعاون رہا، ہم نے امریکا سے ٹیکنالوجی بھی لینی ہے اور اسکالرز کو پڑھانا بھی ہے، امریکا بڑی تجارتی منڈی جسے چین بھی ناراض نہیں کرتا۔اتوار کولاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی(این ایس سی)نے دو بار کسی غیر ملکی سازش کے امکان کو مسترد کیا جبکہ عمران خان اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے قومی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایک مضبوط ملک بننا چاہتا ہے تو ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے اور یہ یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم خود کو عالمی معیشت کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے خلیجی ممالک کو بھی ناراض کردیا جبکہ خلیجی ممالک کا ہمیں ہمیشہ تعاون رہا، ہم نے امریکا سے ٹیکنالوجی بھی لینا ہے اور اسکالرز کو پڑھانا بھی ہے، امریکا بڑی تجارتی منڈی جسے چین بھی ناراض نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ چین کو مہنگے قرضوں کا کہہ کر ناراض کیا گیا،
عمران خان کے دل میں چورہیں اسی لیے فارن فنڈنگ کیس رکوانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان نے سی پیک کے منصوبے کو تار تار کرکے رکھ دیا، چین کی سرمایہ کاری اور تعاون کے بغیر ہم تیز معاشی ترقی نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو کیوبا اور شمالی کوریا نہیں بنانا بلکہ چین، ملائشیا اور جنوبی کوریا بنانا ہے، مضبوط پاکستان کی پہلی شرط مضبوط معیشت ہے، عمران خان اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی سیاست کی گاڑی کبھی آئین سے ٹکراتے ہیں، کبھی اداروں سے اور کبھی خارجہ پالیسی کو تنقید کانشانہ بناتے ہیں،
جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو کہنے لگے یہ میریجال میں آگئے ہیں اور جب تحریک کامیاب ہونیکے قریب پہنچی تویکایک پینترا بدلا اور اسے بین الاقوامی سازش قرار دے دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سربراہوں کے تحفے بازاروں میں بیچنے سے پاکستان کا کیا امیج رہ گیا، آپ نیقوم کی عزت سمیت ہر چیز کو بازاری بنادیا اورکہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی ، کسی سیاستدان نیاقتدار کھونیکے بعد ایسی بچگانہ حرکتیں نہیں کیں۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کومضبوط بننا ہے توپہلی شرط مضبوط معیشت ہے،
ہمیں پاکستان کو کیوبا بنانا ہے نہ شمالی کوریا، چین کویہ کہہ کرناراض کیاگیا کہ اس نے مہنگے قرضے دیے ہیں، چین سے تعلقات میں سرد مہری پیدا کر دی گئی، یورپی یونین کو جلسے میں للکارنا شروع کر دیا، ہمیں امریکاکی تجارتی منڈیوں تک بھی جانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہر آڑے وقت پاکستان کیساتھ کھڑاہوا، عمران نیازی نے خلیجی ممالک سے بھی تعلقات کاستیاناس کردیا، یہ کسی ملک دشمن کے ایجنڈے پر چل رہا ہے، اب آپ کو الیکشن کمیشن سے خوف آ رہا ہے، آپ نے پاکستان دشمن ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں