اسد قیصر کی قومی اسمبلی میں کی گئی خلاف ضابطہ بھرتیاں، عزیزو اقارب کو نوازنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی)سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں کی گئی خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشنز میں اقربا پروری کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں،نجی ٹی وی کے مطابق اسدقیصر نے چھوٹے بھائی ایم پی اے عاقب اللہ کے برادرنسبتی ارشاد کو قومی اسمبلی میں پروٹوکول افسر بھرتی کیا جبکہ تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر چوہدری رضوان کو اسپیکر نے اپنے ایڈوائزر کے طور پر بھاری تنخواہ پر بھرتی کیا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قاسم سوری نے میڈیا کوآرڈی نیٹر کو ایک سال کی چھٹی پر بھیج دیا،

اسدقیصر نے پی آئی اے کے گریڈ 16کے سابق ملازم وقارشاہ کوگریڈ 20میں ڈی جی پارلیمنٹری سروسز تعینات کیا، تحریک عدم اعتماد سے ایک دن قبل اسد قیصر نے گریڈ ایک کے ایک ملازم کوگریڈ 9دے دیا جبکہ تحریک عدم اعتماد سے ایک دن قبل من پسند 9افراد کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دی،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد کسی افسر کو ایک سال سے زیادہ ایکسٹینشن نہیں دی جاسکتی لیکن سیکرٹری نیشنل اسمبلی طاہر حسین ریٹائرمنٹ کے بعد 4سال سے کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، محمدمشتاق ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال سے گریڈ 21میں کنٹریکٹ پر ہیں،

چوہدری مبارک علی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن گریڈ 21میں ریٹائرمنٹ کے بعد سال سے ایکسٹینشن پر ہیں، تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے 2اپریل کوفنانس کمیٹی کا اجلاس بلایا گیاجس میں خلاف ضابطہ ترقیاں کی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close