کراچی (آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دعوی ٰسے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کوئی وزیر امریکا مخالف نعرے پر تیار نہیں، یہ صرف عوام میں چورن بیچ رہے ہیں۔بدھ کو سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی فین فالونگ ہے، لیکن اکثریت ایسے لوگوں کی ہے، جو پاکستان کے آئین کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج امریکی وفد سے ملاقات کی ہے، وہ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور ان کی غلط بیانی کا مقابلہ قوم کے سامنے حقائق رکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی کے پیش نظر عمران خان کو کوئی نہ کوئی کہانی ایسی گھڑنی تھی تاکہ کارکردگی سے نظر ہٹے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت کا جو حال کیا ہے یہ 15 دن یا مہینے میں ٹھیک نہیں ہوسکتے، سابق وزیراعظم کا مقصد تھا کہ آنے والی حکومت کے لیے مسائل پیدا ہوں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل میں جماعتوں کی آپس میں عدم اعتماد کی بات درست نہیں، کل کابینہ نے حلف اٹھایا ہے حکومت کو پالیسی طے کرنے میں کچھ دن لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عوامی مارچ میں مطالبہ کیا تھا کہ اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرائیں، یہ الیکشن پر تیار نہیں تھے۔وزیر اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ تمام جماعتوں میں اتفاق ہے کہ عمران خان نے الیکشن قوانین میں یکطرفہ ترامیم کی ہیں، الیکشن قوانین میں ان یکطرفہ ترامیم سے انتخابی عمل آلودہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشست سوچ رکھنے والے آدمی ہیں پارلیمنٹ آئین کو کچھ نہیں سمجھتے، ان کے سامنے آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو قانونی اور جمہوری طریقے سے نکالا گیا، سابق وزیراعظم نے اسپیکر، صدر پاکستان کو آئین پامال کرنے پر مجبور کیا۔ان کا دعوی سے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی 66 سالہ زندگی میں اتنا نہیں کمایا، جتنا وزیراعظم بننے کے 2 ماہ میں کمایا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں