یوم شہادت حضرت علیؓ پر دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر دو روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی،محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 22اور 23اپریل کو یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کوئٹہ شہر میں ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144لگا کر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،

پابندی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، خواتین اور بچے مستثنی ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close