کابینہ کے وہ 14 ارکان جو پہلی بار وفاقی وزیر بنے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ میں 14 ایسے بھی جو پہلی بار وزیر بنے ہیں۔شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، 14 نئے وزرا میں 4 ارکان ماضی میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔پہلی بار وفاقی وزیر بننے والے 14 ارکان میں پیپلز پارٹی کے عابد حسین بھائیو، مرتضیٰ محمود، عبدالقادر پٹیل، احسان الرحمان مزاری، ساجد حسین طوری شامل ہیں۔

پہلی بار وفاقی وزیر بننے والوں کی فہرست میں مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور اور سینیٹر طلحہ محمود، اعظم نذیر تارڑ، میاں جاوید لطیف، سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شامل ہیں۔جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی ((بی اے پی)کے اسرار ترین بھی پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے ہیں۔ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، عائشہ غوث پاشا، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری صوبائی کابینہ کا حصے رہ چکے ہیں اور اب پہلی بار وفاقی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں