فارن فنڈنگ کیس، وزیر داخلہ نے وقت سے پہلے ہی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا کیس میچور ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن اور حکومت کی کمیٹی میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اس وقت کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے تجویز کیا تھا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ہر وقت تذلیل پر مبنی گفتگو کرے، اب وقت بدل گیا ہے، بے گناہ جیلوں سے باہر اور گناہ گار جیل میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ریاست کا تحفہ تھا ریاست کی ہی مرضی چلے گی، تحفہ توشہ خانہ سے خریدا تو اسے اپنے پاس رکھتے یہ کیا کہ دکان پر جاکر بیچ دیا۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں نوازشریف سے ملنا چاہتے تھے، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو واپس آکر حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close