وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر تے ہوئے عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کووفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقدہوا

جس میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیر اعظم کو قیمتوں اور اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close