گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایم اے پرائیویٹ پولیٹیکل سائنس ، اکنامکس ،انگلش اور اردو پارٹ ون اورٹو 2021کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ67.7 جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ66.16فیصد رہا۔اسی طرح اکنامکس پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ4.65 جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 16.22فیصد ،ایم اے انگلش پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ3.42جبکہ پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 1.05فیصد ، ایم اے اردو پارٹ ون کا مجموعی نتیجہ 12.80اور پارٹ ٹو کا مجموعی نتیجہ 8.80فیصد رہا۔
قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق ایم اے پولیٹیکل سائنس پارٹ ٹو میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج محمد آباد دنیور گلگت کے طالب علم زیشان ولدعلی شیر نے1000میں سے806نمبرلے کر پہلی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکیمدان سکردو کے طالب علم محمد ابراہیم تبسم ولدغلام مہدی نے788 نمبرلے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر دو گلگت کے طالب علم ریحان خان ولد محمد نظیم خان نے773نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پولیٹیکل سائنس پارٹ ون میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول سکیمدان سکردو کے طالب علم ثقلین حیدر ولدمحمد صادق نے 500میں سے 368نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج محمد آباد دنیور گلگت کے طالب علم کاشف خان میر ولدسنگی خان نے 360نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ انٹر کالج گاھکوچ غذر کے طالب علم شبیر احمد خان ولد عیسیٰ خان نے 359نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔اسی طرح اردو پارٹ ٹو میں گورنمنٹ بوائزڈگری کالج سکردو کے طالب علم سکندر زولقرنین ولدمحمد ابراہیم نے 1000میں سے528نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
جبکہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چلاس دیامر کی طالبہ کلثوم دختر عبدالسعید نے 514نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سکردو کے طالب علم محمد شریف ولدحسین علی اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ نجمہ دختر شفاء علی نے بلترتیب506نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔یا د رہے کہ مجمو عی طور پر ایم اے پرائیویٹ کے پولیٹیکل سائنس ، اکنامکس ،انگلش اور اردو پارٹ ون اورٹو 2021کے سالانہ امتحانات میںمجموعی طور پر 1929طلبا نے حصہ لیاتھا ۔جن میں سے 710طلبا امتحانات میں کامیاب رہے ۔امتحانات کا مجموعی نتیجہ 36.81فیصد رہاہے۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں