بیرونی سرمایہ کار خائف، مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 45 کروڑ ڈالر کم ہو گئی

کراچی (آئی این پی )ملکی سیاسی صورتحال سے بیرونی سرمایہ کار خائف رہے، مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 45 کروڑ ڈالر گھٹی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے مارچ کے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں ملکی نجی شعبے سے 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز نکالے گئے ہیں۔مارچ میں اسٹاک مارکیٹ سے پونے تین کروڑ ڈالر اور براہِ راست سرمایہ کاری کی مد میں 3 کروڑ ڈالرز نکالے گئے ہیں۔

مارچ میں ملکی سرکاری شعبے سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 40 کروڑ ڈالر نکالے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق 9 مہینوں میں ملک میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔جولائی سے مارچ کے دوران براہِ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 28 کروڑ ڈالر رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے 9 مہینوں میں 34 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔ یوں 9 مہینوں میں ملکی نجی شعبے میں 94 کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی، ملکی سرکاری شعبے میں 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close