24 گھنٹے کے دوران 8 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 اشتہاریوں سمیت 33 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا ہے۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان کرکے 14 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 بوگس کال کرنے والے 2 اور قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے دستیاب کریمنل ریکارڈکے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close