11 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، 3 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 3افراد کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔پولیس نے مجرمان پر قتل زیادتی چوری اور برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3ملزمان کو دو، دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا۔گیارہ سالہ اقصیٰ بی بی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close