عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ کی چیزیں 3 کروڑ میں خریدیں، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی چوری سب کے سامنے آگئی ہے اور انہوں نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی چیزیں تین کروڑ میں خریدیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ہائی کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کسی نے لی ہے تو پارٹی اورچیئرمین کو بھی سزاملے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 16 اکانٹس میں بھارتی شہری رومیٹا شیٹی کے اکانٹ سے پیسے آئے، برطانیہ، بھارت، فن لینڈ، ناروے، کینیڈا سے تحریک انصاف کو پیسے آئے، 349 کمپنیوں اور 88 انفرادی لوگوں کے بھیجے گئے پیسے ڈیکلیئرنہیں کیے گئے۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کو کروڑوں روپے ذاتی اکانٹس میں آتے رہے، 2011 میں پندرہ اکائونٹس ڈیکلیئر نہیں کیے گئے، 70 لاکھ ڈالر فارن فنڈنگ میں ڈکلیئر نہیں ہیں، عمران خان کی چوری اسٹیٹ بینک نے دستاویزات سے پکڑی ہے۔توشہ خانہ سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کی چوری سب کے سامنے آگئی ہے، عمران خان کو بطور وزیراعظم تحائف ملے تھے ، انہوں نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ مالیت کی چیزیں تین کروڑ میں خریدیں۔ان کا کہنا تھاکہ آپ کو یہ چیزیں بطور وزیراعظم تحفے ملے تھے اور آپ نے اس کے اوپر اپنی دکان لگا لی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close