30 مئی تک امپورٹڈ حکومت ختم ہو جائے گی، شیخ رشید نے ڈیڈ لائن دے دی

کراچی (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ عمران خان کو دوبارہ واپس نہ لایا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، 30 مئی تک امپورٹڈ حکومت ختم ہو جائے گی، عمران خان سے کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دو اور گورنر راج نافذ کر دو،عمران خان نے فاطمہ جناح کے جلسے کا بھی ریکار ڈتوڑ دیا وہ ہفتہ کو یہاں پی ٹی آئی کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو آصف زرداری، نواب سے کونسلر نہیں بن سکا۔

اس نے بے نظیر بھٹو کی جعلی دستاویزات لا کر پاکستان پر قبضہ کیا۔ اگر عمران خان کو واپس نہیں لاتے تو جیلیں بھر دینگے۔ آصف زرداری اپنے والد کی نشست پر جیت نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو واپس لانا ہوگا، یہ امپورٹڈ حکومت 30 مئی 2022 تک ختم ہو جائے گی۔ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دو اور گورنر راج نافذ کر دو۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کراچی کے جوش و جذبے کو سلام، میں فاطمہ جناح کے کراچی جلسے میں تھا،

آج عمران خان نے فاطمہ جناح کے جلسے کا بھی ریکار ڈتوڑ دیا ہے۔کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں عمران خان جیسا غیرت مند لیڈر پیدا کرتی ہیں اس کے ساتھ انٹر نیشنل طاقتیں قذافی والا سلوک کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو لوگ فوج کو گالیا ں دیتے تھے، جن پر فرد جرم لگنے جا رہا تھا،اسی دن اس چور کو وزیراعظم بنا دیا گیا، آج فوج سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں، ۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت تھا جب مجھے فیصلہ لینا پڑا،

میں ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن میں نے کہا کہ اگر اس وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا نہ ہوا تو میں اصلی اور نسلی نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close