ہم ساڑھے تین چوہوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کا دعویٰ

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھمکی دی گئی تو وہ عوام کے سامنے لائے، انہوں نے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ کرسی کو لات ماری، امپورٹڈ حکومت کا بہت جلد دھڑن تختہ ہوگا، ہم ساڑھے تین چوہوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے، خان وزارت یا کرسی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے لڑ رہا ہے ،عمران خان کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے آگے جھکتا نہیں دیکھا اور انہیں آج بھی اس کی سزا مل رہی ہے،

کپتان کی کال پر آدھے گھنٹے میں کراچی میں پہیہ جام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں اپنی قوم کو خودار بنانا چاہتا ہوں۔ ہم جلد حکومت پر قبضہ کرنے والوں اور ساڑھے تین چوہوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ 30 مئی تک امپورٹڈ حکومت چلی جائے گی، میں کہتا ہوں کہ امپورٹڈ حکومت اس سے پہلے چلی جائے گی۔ عمران خان وزارت یا کرسی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے لڑ رہا ہے۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی خود دار ہو وہ قوم کو بھی خودار بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ کرسی کو لات مار دی۔ کپتان کی کال پر آدھے گھنٹے میں کراچی میں پہیہ جام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے آگے جھکتا نہیں دیکھا اور انہیں آج بھی اس کی سزا مل رہی ہے۔ عمران خان کو دھمکی دی گئی تو وہ قوم کے سامنے لائے، عمران خان سے پہلے بھی لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں وہ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی بجائے امریکہ کے آگے لیٹ گئے۔ شیخ رشید نے حکومت کے جانے کی لمبی تاریخ دی میں کہتا ہوں یہ جلد ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close