پھر کنفرم ہو گیا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مراسلہ صحیح ہے جس کو غلاموں کا ٹولہ جعلی کہہ رہا تھا۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج پھر کنفرم ہوگیا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی، جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مراسلہ صحیح ہے جس کو غلاموں کا ٹولہ جعلی کہہ رہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحت آزاد تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے جو سازش کا تعین بھی کرے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close