پی ٹی آئی لاہور جلسے کی تاریخ پھر تبدیل، جلسہ کب ہو گا؟ نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کا مینارِ پاکستان پر ہونے والا جلسہ اب 23 اپریل کے بجائے 24 اپریل کو ہوگا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات، فرخ حبیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کوحضرت علیؓکے یوم شہادت کے باعث مینارِ پاکستان پر ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب کی ٹوئٹ کے مطابق لاہور، مینارِ پاکستان پر ہونے والا اب یہ جلسہ 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔دوسری جانب شفقت محمود کی جانب سے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا گیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ اس جلسے کا پہلے 23 اپریل اور پھر 24 اپریل کو اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے اس جلسے سے چیئرمین عمران خان سے خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close