شیخ رشید کا 29 اپریل تک عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لانے کا دعویٰ

پشاور (آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 29اپریل تک عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے، ہم صدر علوی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے ، ،عمران خان کیلئے ایک مہینے بعدجیلوں کوبھردیں گے ۔وہ بدھ کو پشاور میں پی ٹی آئی کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کے پیچھے نکل آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونیوالی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کے راستے میں واپس لائیں گے ،عمران خان کیلئے ایک مہینے بعدجیلوں کوبھردیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والیواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close