اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کی مبینہ ہراسانی کے خلاف درخواست تیار کرلی اور آج بدھ کو ہائی کورٹس میں دائر کردی جائیں گی۔منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کی ہرسانی چیلنج کرنے کے لیے درخواست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ اس رپورٹس کے بعد کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارت عظمی سے بے دخل کیے جانے کے بعد پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کے کارکنوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔حکومت پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا کے سابق فوکل پرسن اظہر مشوانی نے دعوی کیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)کی جانب سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے رضاکاروں کو ملک بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پارٹی قیادت سے معاملہ عدالتوں میں لے جانے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی سے منسلک وکلا فورم نے بھی پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور اس دوران پی تی آئی کے کارکنوں خصوصا سوشل میڈیا کارکنوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔
لاہور میں عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خان کے گھر میں مبینہ طور پر 11 نامعلوم افراد کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ چھاپہ متوقع تھا، اسی لیے ڈاکٹر ارسلا ن کو کہیں اور منتقل کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے کارکنوں کے خلاف چھاپوں کے حوالے سے رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں