خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 فیصد الائونس دینے کا اعلان کر دیا

پشاور(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔منگل کوخیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الائونس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا،

الانس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الانس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں