نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کے حوالے سے حکم جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کرد یئے ۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔

تاہم اب وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات وزارت داخلہ کو جاری کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے کہہ دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close