منحرف پی ٹی آئی رکن اسمبلی نورعالم نے پولیس سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی) نجی ہوٹل میں نور عالم خان کے ساتھ شہری کی جانب سے بدتمیزی کا معاملہ،تھانہ سکرٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا۔میرے ہمراہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی تھے ۔

ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ہم نے اسے اگنور کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے ، درخواست کے متن میں کہاگیاکہ دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دی ۔اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا ۔اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کر چکے ہیں ۔شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close