سوشل میڈیا پرکمنٹس، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کارکن لڑ پڑے، فائرنگ میں 2 افراد زخمی

تیمرگرہ (آئی این پی )لوئر دیر میں تیمرگرہ کے قریب گاں رانئی میں پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سوشل میڈیا پرایک دوسرے کے خلاف کمنٹس پر پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close