مسلح افرادکی میڈیکل اسٹور سے ڈکیتی، رکشہ والے کو بھی لوٹ لیا

جیکب آباد (آئی این پی)جیکب آباد میں دن دیہاڑے رہزنی کی واردات، مسلح افرادکی میڈیکل اسٹور سے ڈکیتی، رکشہ والے کو بھی لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود عطامحمد جمالی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی چار مسلح افراد نے حنا میڈیکل اسٹور سے مہیندر کمار سے 70ہزار نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا

اور فرار ہوتے ہوئے رکشہ ڈارئیور آصف رند سے بھی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے رمضان میں بھی شہر میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں کمی نہیں آسکی ہے جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close