عمران خان فوجی امر سے بھی دوقدم آگے نکلے، اپوزیشن رہنماؤں کا لہجہ بہت سخت ہو گیا

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سینئرنائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہور کابول بالاہواعمران خان فوجی امر سے بھی دوقدم آگے نکلے، عدالت عظمی کا فیصلہ جمہوریت و جمہوریت پسند جماعتوں وکلا سول سوسائٹی کی جیت ہے، آج ثابت ہوا کہ آئین اورپارلیمان سے کوئی بالاترنہیں، یہی جمہوریت اور عوام کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری ادوار میں آمریت پر مبنی فیصلے کسی بھی صورت قبول نہیں کئے جاسکتیعوام اورجمہوریت کی بحالی کیلئے کوششیں کرنیوالی تمام قوتوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔اب ضرورت اس بات کی ہے کہ آئین شکنی کرنے والوں کو بھی عدالتی کٹہرے میں لایا جائینظریہ ضرورت پیچھے رہ گئی اورجمہوریت کا بول بالا ہواپی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی کے ذریعے جوغیرغیرآئینی اقدامات اٹھائے تھے وہ ناکامی سے دوچار ہوگئے اس ضمن میں متحدہ اپوزیشن کے تمام قائدین، وکلا سول سوسائٹی اور میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی مضبوطی جمہور کی حکمرانی آئین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ماضی کی مانند آج بھی صف اول وال کاکردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close