آئی جی اسلام آباد کا ڈیوٹی پر مامور ایگل سکواڈ، فالکن اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار

اسلام آباد(آئی این پی)آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ہمراہ روز ے افطار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت آئی جی نے بدھ کو ایگل سکواڈ ،فالکن اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں وافسران کے ساتھ روزہ افطار کیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے جوان اپنوں سے دور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پوری دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی پولیس اپنے شہر کو محفوظ بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ہمراہ روز ے افطار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے ایگل سکواڈ، فالکن اسر ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اسی طرح آئی جی کے احکامات کے مطابق دیگر سینئر افسران نے نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ روز ے افطار کئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close