فرح بیگم نے پولیس اور سول سروس کے لوگوں کی ٹرانسفر کے پیسے لیے، ن لیگی لیڈر کا الزام

کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ فرح خان نے ہر پولیس والے، ہر ڈی سی کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ پر پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟ ان کے پاس ایک کروڑ 62لاکھ روپے کا بیگ ہے، جو کئی پاکستانیوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے،مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں ن لیگ عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی،

انہوں نے کہا کہ فرح گجر کے بیرون ملک جاتے ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک کروڑ 62لاکھ کا بیگ تھا،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کا نوٹیفکیشن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری نہیں کیا، عمران خان اور بزدار جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلی ہیں، عمران کے وزرا اس کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے 105ارب کی بی آر ٹی بنائی، اس کا بھی حساب ہوگا، آپ چوری چوری کرتے رہے اور اتنی لمبی چوری کر لی، آپ نے توشہ خانے کی گھڑیاں بیچ دیں اور دوسروں کو غدار بنا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close