نقیب اللہ قتل کیس، ایف آئی اے ایکسپرٹ کو عدالت طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی

کراچی (آئی این پی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ایف آئی اے ایکسپرٹ کو عدالت طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو انسداد دہشت کردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں جیو فینسنگ اور سی ڈی آر ریکارڈ کے تنازعہ کے حل کے لئے ایف آئی اے ایکسپرٹ کو عدالت طلب کیے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سی ڈی آر اور جیو فینسنگ سے متعلق گواہان کو جرح کے دوران چیلنج کیا جاچکا ہے۔

تنازعہ حل کرنے کے لئے ایف آئی اے کے ایکسپرٹ کو بطور گواہ طلب کیا جائے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمے کی جے آئی ٹی میں بھی ایف آئی اے کا نمائندہ شامل تھا۔ ایف آئی اے کے ایکسپرٹ کو بطور آزاد گواہ طلب نہیں کیا جاسکتا۔یہ بات بھی ریکارڈ پر نہیں ہے کہ ایف آئی اے کے پاس جیو فینسنگ کے ایکسپرٹ موجود ہیں یا نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close