حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آ گئی، مریم نواز نے چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔منگل کو پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ حکومت جب جاتی ہے تو اپنی کارکردگی عوام کو بتاتی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پر آج بھی عمران خان جعلی تختیاں لگارہے ہیں، حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی،

حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے، آپ نے سب خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close