وزیراعظم کا پنجاب اسمبلی بھی تحلیل کرنے پر غور، دورہ لاہور کے دوران چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں قائد ایوان کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا جبکہ صوبائی اسمبلی بھی تحلیل کئے جانے پر غور شروع کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل کئے جانے کے معاملے پر( ا ٓج ) بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی فیصلہ نے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا معاملہ بھی لٹک گیاہے ۔نئے قائد ایوان کیلئے بلائے جانیوالا اجلاس پہلے 6اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن منگل کو5اپریل کو ہی یہ اجلاس 16اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔

اس طرح پنجاب میں بھی آئینی بحران تا حال جا ری ہے۔اس ہلچل میں وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا ہنگامی دورہ کیا۔اور سردار عثمان بزدار کی جگہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کئے گئے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پنجاب کی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور نمبر گیم سے متعلق آگاہ کیا اور واضح طور پر کہا کہ اگر منحرف ارکان واپس نہ آئے اور ووٹ نہ دیا تو ہم الیکشن نہیں جیت سکتے ۔ عمران خان نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد آئندہ کا فیصلہ کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو قانونی راستہ نکال کر پنجاب کی اسمبلی بھی تحلیل کردیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close