نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور محرر زخمی

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جناح ٹاؤن اور محرر زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او جناح ٹاؤن اور محرر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close