ریلوے ٹریک پردھماکا، اپ اور ڈائون ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پڈعیدن(آئی این پی)پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے گزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈان ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈان ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے

جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close