گھریلو حالات سے تنگ دو خواتین سمیت 4 افراد کی خودکشی کی کوشش

فیصل آباد (آئی این پی)گھریلو حالات سے تنگ دو خواتین سمیت 4 افراد کا زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش، متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا،گھر والوں سے جھگڑ کر نورپورہ کی رہائشی 22 سالہ فاطمہ دختر شان، سمندری روڈ کی 28 سالہ آسیہ زوجہ کامران نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔

علاوہ ازیں حالات سے دلبرداشتہ سرگودھا روڈ کے 25 سالہ مقصود ولد غلام نبی اور ڈھڈی والا کے 24 سالہ وقاص ولد ریاض نے زہریلی اشیاء کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا، تاہم اہل خانہ نے حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close